پاکستان اس وقت بہت تاریخی موڑ پر کھڑا ہے ،یہ وہ وقت ہے جب ہمیں کھڑے نہیں رہنا چل پڑنا ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت تاریخی موڑ پر کھڑا ہے ،یہ وہ وقت ہے جب ہمیں کھڑے نہیں رہنا چل پڑنا ہے ،پاکستان پندرہ سے اٹھارہ کروڑ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں انٹرمیڈیٹ لیول سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کی تقریب کے تمام مہمانوں اور قومی سرمایہ طلبا کو خوش آمدید کہتا ہوں ایسی تقریبات میں پاکستان کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا محسوس ہوتا ہے یہ قومی اور اجتماعی کامیابی ہے پاکستان اس وقت بہت تاریخی موڑ پر ہے یہ وہ وقت ہے جب ہمیں کھڑے نہیں رہنا چل پڑنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پندرہ سے اٹھارہ کروڑ نوجوانون پر مشتمل ہے نوجوانوں کو ساتھ لئے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے مجھے یقین ہے کہ یہ صرف ڈگریاں نہیں دانش کی سند ہیں۔

Comments are closed.