وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے اجلاس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے اجلاس کی تفصیلات سامنے آ گئیں، نے وزیراعظم نے رائٹ سایزنگ کمیٹی کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے متاثرہ اداروں کے ملازمین کی شنوائی اور سول سروسز اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ وزیراعظم نے وزیراعظم کی یونیورسل سروس فنڈ کو دیگر محکمہ جات میں ضم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کی کارکردگی جانچنے کے لئے تین ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ این آئی آئی ٹی بی کو ایک ماہ میں ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت تجارت کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے پر مزید کام کرے گی۔ وزیراعظم نے پاکستان انجینئرنگ کمپنی ، سندھ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر اداروں کی نجکاری کی بھی ہدایت کرتے ہوئے ایک ہفتے میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ساتھ ہی قومی فرٹیلائزیشن کارپوریشن اور قومی فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لمیٹڈ کو ختم کرنے اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے اور متبادل نظام تلاش کرنے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہیں ۔

Comments are closed.