بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے یہ کہا گیا کہ جلسہ ملتوی کریں ، انتشار کا خدشہ ہے ، علیمہ خان

راولپنڈی ( آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے یہ کہا گیا کہ جلسہ ملتوی کریں ،بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ انتشار کا خدشہ ہے ،عدلیہ کو کہا کہ آپ این او سی کا حکم دیتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس کو منسوخ کر دیتی ہے ، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی کو وارننگ دی گئی، مجھے مجبور کیا گیا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں ابھی ملتوی کر رہا ہوں اور 8 کو جلسہ کروں گا عدلیہ کو کہا کہ آپ این او سی کا حکم دیتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس کو منسوخ کر دیتی ہے

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہو گا اور لوگ تیاری رکھیں کل ہمارے کارکنان سڑکوں پر تھے، ہمارے کارکنان شدید غصے میں تھے کارکنان سنیں کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کیا تو پھر بھی کارکنان نے نکلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو رکاوٹیں نظر آئیں ان کو ہٹائیں یہ ان کا آئینی حق ہے بانی پی ٹی آئی نے کارکنان کو نہیں کہا کہ ان کی رہائی کے لیے نکلیں عوام اپنے مینڈیٹ کے لیے نکلیں، احتجاج ریکارڈ کرایا جائے 13 اور 25 سیٹوں پر حکومت بنائی گئی، 8 ستمبر کو ہم بھی جلسے میں شامل ہوں گے۔

Comments are closed.