سیاسی لیڈر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لیڈر قوم کی امید ہوتا ہے ، علی محمد خان
راولپنڈی ( آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی لیڈر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لیڈر قوم کی امید ہوتا ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کل بھاری دل سے جلسہ ملتوی کیا، جلسہ ختم نہیں کیا،میں نے اور صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی کے فلور پر ختم نبوت کے معاملے کو اٹھایا تھا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا جلد اچھے دل آئیں گے، انتشار سے کل ہم نے ملک کو بچایا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نہیں چاہتے تھے کوئی انتشار ہو
، ختم نبوت کا معاملہ ہمارے دل کے قریب ہے حکومت نے آخری وقت میں گھبرا کر ہمارا این او سی منسوخ کیا جلسے منسوخ کرنے کا فیصلہ وہی لیڈر کرسکتا ہے جسے فکر ہو کوئی تصادم نہ ہوجائے، جسے فکر ہو دوسرا 9 مئی نہ کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی براہِ راست پارٹی میں نہیں۔ انہیں بہت سے فیصلوں کا بروقت علم نہیں ہوتا۔ جلسے کا این او سی آخری وقت میں واپس لے لیا گیاتھا۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ کیوں آپ سب سے بڑی جماعت کے حساس صوبے کے وزیراعلیٰ کو مجبور کررہے ہیں؟، علی امین گنڈا پور کو سر پر کفن باندھ کر نکلنا پڑ رہا ہے۔
Comments are closed.