بھارتی وزیرِ اعظم کے طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی
اسلام آباد(آن لائن)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نریندر مودی پولینڈ سے دلی جا رہے تھے، طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا۔طیارہ اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریا سے گزرا، لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔
Comments are closed.