صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد
اسلام آباد(آن لائن )صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ہے ،گھر آمد پر مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پرتشویش کا اظہارکیا ،ملاقات میں ملک کے داخلی و خارجی امور پر بحث کی گئی اور اداروں کے استحکام کیلئے مل جل کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تھے ۔
Comments are closed.