کہوٹہ میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری

راولپنڈی(آن لائن)کہوٹہ میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری،کہوٹہ میں حادثے کا شکار گاڑی راولپنڈی سے پلندری جارہی تھی، ڈپٹی کمشنرسدھنوتی سردار عمر فاروق کے مطابق گاڑی میں سوار تمام 25 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کی جارہی ہیں، کوسٹر میں کل 25 افراد سوار تھے، تمام 25 افراد کی موت کنفرم ہو چکی ہے۔سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ جائے حادثہ پر خود روانہ ہوگئیں۔ سی ٹی او راولپنڈی کی ھدایت پر سرکل انچارج و سیکٹر اور سیکٹر انچارج کو جائے حادثہ پر موجودہیں،سی ٹی او راولپنڈی نے زخمیوں کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی تلقین کی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کے قریب پیش آیا ہے، حادثہ جہاں پر پیش آیا ہے یہ کہوٹہ کی حدود ہے، پولیس، ریسکیو اور انتظامیہ موقع پر موجود ہیں،تمام جانبحق افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،حادثے میں جانبحق ہونے والے کچھ افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔کہوٹہ کے قریب بدقسمت بس کو پیش آنے والے حادثے میں جان بحق افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا۔جانبحق ہونے 14 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔جانبحق ہونے والوں میں محمد بشیر، علی اصغر، گل اعظم خان اور محمد ریاض شامل ہیں۔فرید احمد، کامران ستی، سمیع اللہ، محمد فاروق اور منظور احمد ‘جواد اسرار، شفیق اور محمد قیصر میں جانبحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔جانبحق ہونے والی خواتین اور کمسن بچے کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ۔حادثے میں مجموعی طور 25 افراد جانبحق ہوئے،متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.