پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی،عارف علوی سربراہ مقرر
لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی کے سربراہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عارف علوی ایک ہفتے میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے، عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے تحفظات سنیں گے۔
Comments are closed.