ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں،شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشت گرد حملے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کردی اور کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے کیلئے دعا ئے مغفرت کی ،وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی

ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی موسی خیل کے قریب دہشتگردی کے بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،محسن نقوی نے کہا کہ موسی خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا،سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی،دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں،حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں گھناوٴنے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہوں ہمارے دل اور دعائیں متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں

،دہشتگردوں کی جانب سے بسوں سے مسافروں کو اتار کر ان کی شناخت چیک کرنے کے بعد انہیں بے رحمی سے قتل کرنے کا عمل انسانیت کی توہین ہے،اس طرح کے دہشتگردی کے حملے ہمارے لوگوں میں تقسیم اور خوف پیدا کرنے کی کوشش ہیں،لیکن شرپسند اناثر اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گیہم اپنے ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پْرعزم ہیں اس سنگین حملے کا سختی کا ایکشن لیا تاکہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے،

Comments are closed.