پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک، پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا
لاہور (آن لائن) منی لانڈرنگ کے معاملے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما چوہدری مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔ ایف آئی اے لاہور کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ہے۔ جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی کے ساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں ۔
Comments are closed.