توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیلئے درخواستیں دائر
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائرکردی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، اس سلسلے میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواستیں دائر کیں۔بتایا جارہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور نیب توشہ خانہ ٹو کیس میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کر چکا ہے،ریفرنس میں توشہ خانہ سے تحائف غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ،نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا، نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس 2 والیمز پر مشتمل ہے، قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 ریفرنس کے حوالے سے تفتیش بھی کی ہے۔
Comments are closed.