وفاقی پولیس افسروں کی برطرفی کے معاملے میں نئے انکشافات ؛واہ کینٹ پولیس برطرف وفاقی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر سکتی ہے
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی پولیس افسروں کی برطرفی کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں،واہ کینٹ پولیس برطرف وفاقی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر سکتی ہے ،ذرائع کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں نے ملزمان سے چھینا گیا ڈیڑھ کروڑ کیش اور دو کلو سونا غائب کیا،گرفتار چار ڈاکوں نے واہ کینٹ میں اہم شخصیت کے گھر ڈکیتی کی تھی،ملزمان کو موٹروے چوک پر نون پولیس نے گرفتار کیا،پولیس نے ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ کیش اور دو کلو سونا برآمد کیا،ملزمان سے سامان لیکر ان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا
،نون پولیس کے اے ایس آئی عاصم نے ملزمان کو جیل بھجوا دیا،واہ کینٹ پولیس نے بعدازاں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے واہ کینٹ پولیس کے سامنے سارا بھانڈا پھوڑ دیا،ایس ایچ او نون عاصم غفار نے ناقص تفتیش کا مقدمہ تفتیشی عاصم کے خلاف درج کیا،پنجاب پولیس کی درخواست پر آئی جی نے انکوائری کرائی،انکوائری کے بعد ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو برطرف کیا گیا،ڈیڑھ کروڑ کیش اور دو کلو سونا کہاں ہے تلاش جاری ہے،واہ کینٹ پولیس برطرف وفاقی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر سکتی ہے۔
Comments are closed.