عسکریت پسندوں نے کے پی کے کا امن تباہ کر دیا ہے، فیصل کریم کنڈی

لاہور (آن لائن) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے کے پی کے کا امن تباہ کر دیا ہے ۔ جنوبی ا ضلاع کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے ۔ لاہور چیمبر میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں امن کی صورتحال سخت پریشان کن ہے ۔ عسکریت پسندوں کے جنوبی اضلاع کو نو گو ایریا بنا دیا ہے ۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بھی تفصیلی بات چیت کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عسکریت پسندوں کو افغانستان لا کر کے پی کے میں بسایا گیا ۔ پی ٹی آئی والے چمک یا فون کال کے ذریعے مفادات حاصل کرتے ہیں ۔ انکا وزیر اعلی صرف بڑھکیں مارنے اور لوگوں دھمکانے پر توجہ مرکوز رکھے ہوے ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے کے پی کے دوبارہ امن کا گہوارہ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ جس کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔

Comments are closed.