ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں آئی ٹی پارک کے قیام میں تیزی
اسلام آباد(آن لائن)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں آئی ٹی پارک کے قیام میں تیزی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے اسلام آباد کے آئی ٹی پارک کو فعال بنانے کے لیے حکومت سرگرم عمل، اسلام آباد آئی ٹی پارک کے قیام سے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔مسقبل قریب میں حکومتی اقدامات سے آئی ٹی برآمدات میں 13 ارب ڈالر،ڈیجیٹازیشن کے ذریعے 10ارب ڈالراور ٹیلی کام سیکٹر سے 2 ارب ڈالر کے اضافے کی توقع ہے
، اس منصوبے کے تحت آئی ٹی کے شعبے میں موجودہ مالی سال میں حکومت کی جانب سے 77 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ٹی پارک منصوبے پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوے کہا کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر سے ملک کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ماہرین سے مشاورت کے بعد اس کی تعمیر کی مدت کو مزید کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی پارک منصوبہ تیزی سے جاری ہے اور کورین کمپنی نے اس کی تکمیل کی مدت جون 2025 سے کم کرکے فروری 2025 کردی ہے، وزیر مملکت شزہ فاطمہ کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک کی کامیابی کے بعد کراچی میں بھی اس کا قیام عمل میں لایا جائے گا،حال میں برآمدات میں 30 فیصد اضافہ اور 3 لاکھ نئے آئی ٹی ٹرینیز کی شمولیت آئی ٹی سیکٹر کی بہترین کارکردگی کی مثال ہے، پاکستان کی معیشت کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے آئی ٹی برآمدات کا فروغ خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
Comments are closed.