ڈینگی مچھروں کی یلغار : رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7480 تک پہنچ گئی
راولپنڈی (آن لائن) ڈینگی مچھروں کی یلغار کے باعث رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7480 تک پہنچ گئی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 163 مریض مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے جن میں سے 61 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ 17 افراد زیر علاج ہیں اس طرح اب تک ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے 12 مریض اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 5 مریض زیر علاج ہیں رواں سیزن میں انسداد ڈینگی ٹیموں نے اب تک مجموعی طور پر 10 ہزار گھروں کو چیک کیا جبکہ 1217 گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع بھر کے 10 ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے لئے مجموعی طور پر 108 بیڈ مختص کئے گئے ہیں تاہم فی الوقت صرف 17 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے اس طرح رواں سیزن میں اب تک 52 مریض ڈسچارج ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں ادھر ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1676 مقدمات درج کئے گئے، 502 عمارتوں کو سربمہر (سیل) کیا گیا، 1663 مالکان کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 76 لاکھ 30 ہزار 502 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
Comments are closed.