انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کا کیس،جے یو آئی مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد( آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا،الیکشن کمیشن میں جے یو آئی ف کے انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، جمعیت علما اسلام (ف)کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی مدت 7 جولائی سے مکمل ہو چکی ہے۔

ٹائم مکمل ہونے پر تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو جاتا ہے۔معاون وکیل نے کہا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پہلے صوبوں میں ہو رہے ہیں۔ صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات کے بعد وفاقی سطح پر ہوں گے ہم نے متعلقہ ونگ کو درخواست دی ہے کہ تھوڑا ٹائم دیا جائے۔ممبر خیبرپختونخوا ہ نے کہا کہ ایک پارٹی کا پہلے بھی تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہے۔جے یو آئی(ف) کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے۔ممبر سندھ حکومت نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر آ کر دلائل دیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔سماعت کے دوران جمعیت علما اسلام نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کیلئے مزید وقت مانگاتھا۔

Comments are closed.