اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، اس زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، پنڈ دادن خان، کندیاں میں زلزلہ آیا، پشاور، مردان، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، سوات، ملاکنڈ، چارسدہ، بٹگرام، چترال اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔
Comments are closed.