محسن نقوی کا ایک ایس ایچ اومار کا بیان مضحکہ خیز ہے،سینیٹر حافظ حمد اللہ

اسلام آبا د(آن لائن)جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے بلوچستان کو ایک ایس ایچ او کی مار کہہ کر فارم 47 کی صوبائی حکومت کی اصل حیثیت بتلادی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی اگر واقعی ایک ایس ایچ او کی مار ہے تو وہ ایس ایچ او کہاں تھا جب درجنوں لاشیں گررہی تھیں،محسن نقوی شاید بلوچستان میں کسی پولیس افسر کو راوٴ انوار بنانا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ کا مضحکہ خیز بیان بلوچستان کی حکومت کے لیے باعث شرم ہونا چاہیے۔

Comments are closed.