ڈیلی میل اخبار نے عمران خان کو بے آبرو وزیراعظم کا خطاب دے دیا

لندن (آن لائن) برطانوی ا خبار ڈیلی میل نے اپنی شہ سرخی میں عمران خان کو بے آبرو وزیراعظم کا خطاب دیتے ہوے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں سخت اشتعال اور مظاہرے شروع ہو گئے ہیں اور یونیورسٹی کو غم و غصّے سے بھری ای میلز اور احتجاجی پٹیشن موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں ۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے عمران خان کے چانسلر کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے خلاف یونیورسٹی کو موصول ہونے والی ای میلز میں بانی پی ٹی آئی کو اکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام اْنہی خواتین کے لباس کو ٹھہرانا بھی عوام نقطہ احتجاج بن گیا۔ خواتین کا مختصر لباس ان کی آبرو ریزی کے واقعات کی بڑی وجہ ہے، ایسے لباس کے اثرات صرف روبوٹس پر نہیں ہوتے، لوگوں نے عمران خان کا پرانا موقف آکسفورڈ یونیورسٹی کو یاد کرا دیا ۔ رپورٹ کے مطابق مخالفین کو شکایت ہے کہ عمران خان کے حامی اس پر تنقید کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کام لے رہے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی انسانیت کے احترام ، اخلاقی اقدار اور لیڈر شپ کے اعلیٰ معیار کے حوالے سے قابل قدر تاریخ ہے، عمران خان کا چانسلر کا الیکشن لڑنا اسے داغدار کر دے گا۔ رپورٹ کے مطابق پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان دہشت گردوں کا حامی ہے قومی اسمبلی سے خطاب میں اس نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا۔

Comments are closed.