انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5 دہشت گرد ہلاک ،3زخمی

بلوچستان کے امن ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آن لائن)سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقوں کیچ، پنجگور اور ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے، تین دہشت گرد فائرنگ کے تبادلہ کے دوران زخمی ہوگئے،آئی ایس پی ار کے مطابق یہ آپریشنز 26 اگست کے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کے تناظر میں کئے گئے، ان آپریشنز کا مقصد گھناونی کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے، معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خاتمہ تک آپریشن جاری رکھے جائیں گے، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گی۔

Comments are closed.