ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان عہدے سے مستعفی
اسلام آباد( آن لائن) پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین جہانزیب خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے جہانزیب خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ان کی جگہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کا اضافی عہدہ سونپا گیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین جہانزیب خان اور وزیرپلاننگ احسن اقبال کے درمیان مختلف معاملات سے پر ا ختلافات بھی چل رہے تھے۔ احسن اقبال اس سے قبل بھی اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کر چکے ہیں۔
Comments are closed.