ایتھوپیا کے سفارت خانے کے زیر اہتمام مارگلہ ٹریل 5 پر صفائی و معلومات فراہمی مہم چلائی گئی

اسلام آباد(آن لائن)ایتھوپیا کے سفارت خانے کے زیر اہتمام مارگلہ ٹریل 5 پر صفائی و معلومات فراہمی مہم چلائی گئی۔ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی تقریب میں شرکت ہوئی۔میڈیا سینٹر, ٹریل فائیو میں شرکاء کو مارگلہ پہاڑیوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی۔ایتھوپیا سفارت خانے کی جانب سے گرین لیگیسی انیئشیٹیوو پر بھی دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی۔دستاویزی ویڈیو میں گرین لیگیسی انیشئیٹوو کے تحت ایتھوپیا سفارت خانے کی مختلف اقدامات کی عکاسی کی گئی۔میڈیا سینٹر, ٹریل فائیومیں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے عمر بلال نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ عمر بلال نے بتایا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں 200 سے زاید پرندوں کی اقسام موجود ہیں،یہان پر تیندووں کے خاندان بھی رہتے ہیں،مختلف طرح کے حشرات الارض بھی مارگلہ کی پہاڑیوں کو حسن ہیں۔اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ماحولیات کے حوالے سے اہم دن ہے،ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے میڈیا کی ایک اپنی ذمہ داری ہے، ماحولیاتی تحفظ کو درپیش چیلنجز اور خطرات کے مقابلے میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہاکہ آپ کو اس قوم کی خوشحالی کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہے

،آج کے نوجوانوں نے کل بطور قائد اپنا کردار ادا کرنا ہے،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مشاہدہ سندھ میں کیا ،میں نے سیلاب میں سندھ کا دورہ کیا اور اپنی حکومت کی امداد پہنچائی،میں نے سندھ اور پاکستان کے درد کو محسوس کیا، پاکستان اور ایتھوپیا کو مل کر ماحولیاتی تحفظ پر کام کرنا ہے۔وزیر اعظم کی کووارڈنیٹر برایے تحفظ ماحولیات کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ پر تفصیلی بات چیت کی۔اپنے گرین لیگیسی انیشئیٹوو کے تحت ہم نے ایتھوپیا کو سرسبز بنانے کا اہم کام شروع کیا۔اسی اقدام کے تحت ہم پاکستان کے.مختلف شہروں کو سرسبز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہمیں کوڈے کے باقائدہ انتظام ٹریش مینجمنٹ کے حوالے سے منظم کام کرنا ہے،گذشتہ ہفتے ایتھوپیا نے ایک دن میں 650 ملین پودوں کی شجرکاری کی،اگر ہم آج کچھ نہیں کرتے تو کل کچھ کرنا مشکل ہو گا،ہم میں سے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ہم سب کو پاکستان کو مزید سرسبز اور صاف بنانے میں کردار ادا کرنا ہے۔گرین لیگیسی پروگرام ماحول کی بحالی کے لیے ہے ہم موجودہ صورتحال میں نیوٹرل ہو کر نہیں رہ سکتے۔

Comments are closed.