وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت‘ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کی وطن واپسی

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے بعد عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کے معاملے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زائرین کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین عراقی ائیر لائین کی دو پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پاکستانی زائرین کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کی ہدایت پر عراق میں تعینات پاکستان کے سفیر نے متعلقہ عراقی حکام اور ائیر لائینز حکام سے فوری رابطہ کر کے معاملے کو جلد از جلد حل کیا۔ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر عراق میں پاکستانی زائرین کے لئے طعام اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔

Comments are closed.