سیو غزہ کمپین کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمدودیگر کو پولیس نے رہا کردیا
اسلام آباد(آن لائن)سیو غزہ کمپین کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد کو پولیس نے رہا کردیا۔سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ ہمیرہ طیبہ سمیت تمام گرفتار رضا کاروں کو بھی رہا کردیا ۔سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر افراد گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔جماعت اسلامی کی قیادت کے پولیس سے رابطے کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا، گرفتار افراد کو رات گئے رہا کیا گیا۔
Comments are closed.