سندھ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم پانی سے مکمل بھر گیا
کراچی اسلام آباد(آن لائن)سندھ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم پانی سے مکمل بھر گیاکراچی لسبیلہ اور حب کیلئے 3 سال تک کی ضرورت کا پانی جمع ہو گیاڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیاکراچی اور حب لسبیلہ کی پانی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے 3 سال تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے،بارشوں کے باعث حب ڈیم آج صبح مکمل طور پر بھر گیا ہے،واپڈاکے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ تک ہے،ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہے،اضافی پانی کو سپل وے کے ذریعے محفوظ طریقے سے زیریں جانب اخراج جاری ہے۔
Comments are closed.