سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کا معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے‘وزیراعظم
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کا معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے‘قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں انکے عزم کو کمزور نہ کر سکیں‘ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔حریت رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کا معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔وہ کشمیری تحریک کے ایک عظیم رہنما تھے جن کا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر پختہ یقین تھا۔
انہوں نے پوری زندگی اس مقصد کے لئے وقف کردی۔ کشمیر کے عوام کی آزادی اور انکی خودارادیت کی جدوجہد کے لئے انکی خدمات ھمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں انکے عزم کو کمزور نہ کر سکیں‘ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا‘ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
Comments are closed.