ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو سنگین سیکیورٹی خطرات کا سامنا

اسلام آباد(آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو سنگین سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ایم کیو ایم لندن کی قیادت کی ایک انتہائی خطرناک اور دھمکی آمیز آڈیو لیک کے بعد سیکیورٹی بڑھائی گئی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے کراچی میں موجود کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قربانیوں سے حاصل کراچی کا امن ضائع نہیں ہونے دینگے۔ڈاکٹر ریاض کو حراست میں لینا بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔

Comments are closed.