قومی معاملات پرپی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہئیں،چیئرمین سینٹ

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہئیں،تحریک انصاف کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہئے،مذاکرات اگر ہورہے ہیں تو اچھی بات ہے،وزیراعظم کو اس وقت مذاکرات کو لیڈ کرنا چاہیے، وزیراعظم اگر کوئی فیصلہ کریں گے تو نیشنل سیکورٹی کے معاملات پر ان کا ساتھ دیں گے۔ کیپسٹی بلڈنگ سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے،مذاکرات اگر ہورہے ہیں تو اچھی بات ہے،اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی صورت ہے، قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہئیں،تحریک انصاف کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہئے

، بشمول تحریک انصاف کو بھی مذاکرات کرنے چاہیے، وزیراعظم کو اس وقت مذاکرات کو لیڈ کرنا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ مذاکرات کیے ہیں، چاہے وہ اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں، جب ہم اپوزیشن میں تھے، ملک بدر تھے، ہم نے میاں نواز شریف سے بات چیت کی تھی، پی پی پی نے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کیے تھے،اس وقت ٹیم کے کپتان شہباز شریف ہیں، انہیں فیصلے کرنے چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ملک اور اتحاد کی بات کررہا ہوں،پی پی پی تقسیم کی سیاست نہیں کرتی ہے، ملک کے لیے مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے،وزیراعظم اگر کوئی فیصلہ کریں گے اور بات کریں گے تو نیشنل سیکورٹی کے معاملات پر ان کا ساتھ دیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں، ان سے دیرینہ وابستگی ہے۔

Comments are closed.