مقدمہ بازی کے باعث وقت ضائع ہوتا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ نے بے جا مقدمہ بازی کرنے والے درخواست گزار کی اپیل مسترد کردی جبکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے، خدا کاخوف کریں،ایسی من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے۔
سپریم کورٹ میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 75سالہ بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین کے تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی ،ایک 75سال کا بوڑھا شخص اپنے 2بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو کیوں دے گا،؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے، خدا کاخوف کریں،ایسی من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے،بے بنیاد مقدمہ بازی کے سبب عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،عدالت نے 75سالہ شخص کے 2بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کیخلاف اپیل خارج کردی۔
Comments are closed.