امریکی سفیر بلوم کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات
اسلام آباد (آن لائن)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات سفیر بلوم اور نائب وزیراعظم ڈار نے وسیع باہمی اور علاقائی اْمور، بشمول افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر جب پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے جا رہا ہے، سفیر بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں نائب وزیراعظم ڈار کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔
Comments are closed.