سردار اختر مینگل کا استعفی ہمارے لئے سرپرائز تھا ، تحفظات دور کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی بلوچستان میں بہت اہمیت ہے ۔ انکے تحفظات دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل سے ملاقات سے قبل میڈ یا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کی ناراضگی دور کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ ان کی صوبے میں اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ وہ ہمارے بھائی اور سینئرسیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار اخترمینگل کا استعفیٰ ہمارے لئے بھی سرپرائز تھا، کوشش کریں گے ان کو ساتھ لے کر چلیں ۔ْ

Comments are closed.