ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان جمعہ کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا
جہانیاں(آن لائن)ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان 6 ستمبرجمعہ کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گااس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔6ستمبر یوم دفاع کو کو صبح کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد میں شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔یوم دفاع کے حوالے سے اخبارات خصوصی سپلیمنٹ شائع کریں گے اور65ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاپی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔
Comments are closed.