سینیٹر شہادت اعوان اور سیف اللہ ابڑو کے درمیان تلخ کلامی
اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ اجلاس پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان اور پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مابین شدید تلخ کلامی ،اپوزیشن لیڈر نے معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کردی ،چیرمین سینیٹ ،قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کی کوششو ں سے اراکین میں صلح کرا دی گئی۔
جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان اور پی ٹی آئی ک سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مابین تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمیں اپس کی تلخیوں کو ختم کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر کمیٹی ضرور بننی چاہیے تاہم یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کمیٹی کے ممبران کون کون ہونگے انہوں نے کہاکہ ہم غیر پارلیمانی انداز نہیں چاہتے ہیں اس حوالے سے کمیٹی کے ممبران سے رائے لیں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ رولز اسی لئے بنائے گئے ہیں تاکہ اس پر عمل درآمد ہوسکے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل دو واقعات قومی اسمبلی میں ہوئے تھے اور وہ افسوسناک تھے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے اقدامات اٹھا کر ایک حکومتی اور ایک اپوزیشن کے رکن کو معطل کیا تھا انہوں نے کہاکہ اب معاملہ چیرمین سینیٹ کے پاس ہے وہی فیصلہ کریں گے
انہوں نے کہاکہ جہاں بھی لائن کراس ہو تو قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ مجھے ٹاؤٹ کہا گیا ہے یہ ذیادتی میرے ساتھ ہوئی ہے اس لئے آپ کمیٹی بنا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جس کو ٹافی دی وہ مجھے کہتا ہے کہ اٹھا کر کرسی دے مارونگا انہوں نے کہاکہ آپ ہی نے مجھے کہا تھا کہ یہ بدتمیز آدمی ہے انہوں نے کہاکہ پہلے اس کی بہت عزت کرتا تھا اس کی کیا اوقات ہے کہ مجھے باتیں سنائیں اس موقع پر ایوان میں شدید تلخ کلامی کے بعد پریزائیڈنگ سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے اجلاس 15منٹ کیلئے ملتوی کردیا بعدازاں چیرمین سینیٹ سمیت قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی کوششوں سے دونوں اراکین سینیٹ کے مابین صلح کر ادی گئی۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.