یوٹیلٹی اسٹورز پر 700 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(آن لائن) یوٹیلٹی اسٹورز پر 700 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ملک بھر کے صارفین کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 700 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 10 فی صد کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 48 مختلف برانڈز کی تمام ورائٹی کی دستیاب پروڈکٹس کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، سرف،نوڈلز، کیچ اپ، ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مسالے، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 2 روپے سے 195 روپے تک کمی کی گئی ۔تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل 6 روپے سے 195 روپے تک سستے کر دیے۔ملک پاور اور پیکڈ دودھ کی قیمتوں میں 3 روپے سے 117 روپے تک کمی ہوگئی۔تمام برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں 3 روپے سے 100 روپے تک کمی ہوئی ہے۔روح افزا اور جام شیریں 13 روپے سے 40 روپے تک سستے کر دیے گئے۔چٹ پٹے مصالحہ جات کے پیکٹ 9 روپے سے 20 روپے تک سستے کر دیے گئے۔کھیر مکس 12 روپے، ٹماٹر کیچ اپ 50 روپے سستی کر دی گئی۔گرم مصالحہ 25 روپے ، سویا سوس کا پیکٹ 24 روپے سستا کر دیا گیا۔قیمتوں میں کمی کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر نئے نرخوں کو فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے جو بہت جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔ تمام صارفین بلا کسی دقت، دشواری اور شرائط کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.