ملک میں منکی پاکس کی سکریننگ کیلئے ائیر پورٹس پر نظام موجود ہے،وزیرقانون
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی اماور سینیٹر اعطم نذیر تارڑ نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ ملک میں منکی پاکس کی سکریننگ کیلئے ائیر پورٹس پر نظام موجود ہے اور حکومت بھی اس حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایوان بالا میں سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہاکہ اس وقت ملک میں منکی پاکس کی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ اگست کے مہینے میں ڈبلیو ایچ او نے اس حوالے سے پوری دنیا میں ایمرجنسی نافذ کی ہے اور یہ بیماری پاکستان بھی پہنچ چکی ہے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے کہاکہ اس حوالے سے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ بیماری بیرون ممالک سے آئے گی اور حکومت نے ائیرپورٹس پر سکریننگ کا نظام لگایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اب تک ملک میں 5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم وہ بھی پرانے وائرس کی وجہ سے ہیں اور ان میں سے تین ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ دو مریض آئسولیشن میں ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس ٹیسٹنگ کا سسٹم موجود ہے جبکہ کٹس بھی موجود ہیں ۔۔۔
Comments are closed.