پاک فوج موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے‘ وزیراعظم

راولپنڈی (آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عسکری قیادت نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم کر رکھا ہے ،پاک فوج موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے‘ پاک فوج پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ آرمی وار گیم کی اختتامی تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔وزیراعظم شہباز شریف کو حال ہی میں مکمل ہونے والی وارگیم اور ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات چیف آف آرمی سٹاف اور اعلی فوجی حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی اپریشنل تیاریوں پر مکمل اظہار اطمینان کرتے ہوئے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا وزیراعظم شہباز شریف نے ایٹمی جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔پاک فوج نے دشمن کی مہم جوئی کو ناکام بنانے اور ڈیٹرنس کو تقویت دینے کے لیے اختراعی تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو بھی سراہااورکہا کہ عسکری قیادت نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم کر رکھا ہے ،پاک فوج موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے‘ پاک فوج پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی۔

Comments are closed.