پارلیمنٹ سے گرفتاریاں؛ قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ سے ہونے والی گرفتاریوں پر قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہل کاروں کو معطل کردیا گیا۔پارلیمنٹ کے اندر سے ہونے والے گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے بعد اسمبلی کی سکیورٹی میں غیر ذمے داری برتنے پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں سکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

معطل کیے گئے سکیورٹی اہل کاروں میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کی واقعہ پر ابتدائی انکوائری رپورٹ بھی مسترد کردی۔،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاوس کے اندر سے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے معا ملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی،4 رکنی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری افتخار لغمانی کریں گے،کمیٹی میں جوائنٹ سیکرٹری ارشد علی خان، رضوان اللہ اور قائمقام سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس شامل ہیں ،،کمیٹی کو جلد از جلد فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سپیکر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کمیٹی نو ستمبر کو پیش آنے والے واقعہ کے محرکات کا جائزہ لے گی ،پولیس اور سکیورٹی ادارے کس کی اجازت سے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تھے ،پارلیمنٹ کی سیکیورٹی نے انھیں اندر آنے کی اجازت کیوں دی ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ان تمام محرکات کا جائزہ لے گی۔

Comments are closed.