IMF کا دباوٴ، پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلئے ریلیف واپس

اسلام آباد(آن لائن) پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کے دباوٴ پر اسلام آباد کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت پر 14 فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی، جس کے نتیجے میں ستمبر کے بلوں میں وفاقی علاقے کے صارفین 14 روپے یونٹ سبسڈی کے حق دار نہیں ہونگے۔’

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے۔رابطے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی واپس لینے کی تصدیق کی اور کہا کہکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں مگر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکا۔تاہم پنجاب کے صارفین کیلئے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Comments are closed.