اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ،شدت5.7 ریکارڈ

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 5.7 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادی والا تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے، ساہیوال، چیچہ وطنی، پھولنگر، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب اور میاں چنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے دوپہر بارہ بجکر 30 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Comments are closed.