ایف آئی اے کے مالی معاملات میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مالی معاملات میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،ایف آئی اے حکام نے پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2کروڑ 75لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیدیا ،آڈٹ حکام نے معاملات کی انکوائری کرانے کی سفارش کی ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے نے 27.50 ملین کے کنٹریکٹ غلط بڈرز کو ایوارڈ کرتے ہوئے کنٹریکٹ دوسرے سب سے کم بولی لگانے والے بڈر کو دیا گیا رپورٹ کے مطابق غلط بڈر کو کنٹریکٹ ایوارڈ کرکے پیپرا رولز کی خلاف روزی کی گئی رپورٹ کے مطابق بڈر کمپنیوں نے جو رقم ظاہر کی وہ بھی ٹیکس کے بغیر تھی اورایک کمپنی نے 27.539 ملین روپے بغیر ٹیکس کے ظاہر کئے جبکہ دوسری نجی کمپنی نے 30.310 ملین کی رقم بھی بغیر ٹیکس کے ظاہر کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے آڈٹ حکام کے پوچھنے پر جواب نہیں دیا ہے جس پر آڈٹ حکام نے غلط خریداری کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کی سفارش کی ہے رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے دفتری عمارت کیلئے بھی خلاف قانون ادائیگی کی رپورٹ کے مطابق 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کرائے کی ادائیگی معاہدے کے بغیر کی گئی اور ادائیگی معاہدے پر نظر ثانی کیے بغیر اور منظوری کے بغیر کی گئی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے جب ادائیگی کی تو اس وقت مالک زندہ نہیں تھا اور ادائیگی مالک کے علاوہ کسی اور کو کی گئی تھی جبکہکسی تیسرے فریق کو ادائیگی کرنا خلاف ضابطہ تھا رپورٹ کے مطابق آڈت حکام نے ایف آئی اے کی جانب سے جواب نہ ملنے پر معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کرانے کی سفارش کی ہے۔۔۔۔۔

 

Comments are closed.