افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ہم نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے‘بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ایوان کا ممبر بننا فخر کا مقام ہوتا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ہم نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے اسی سیاست سے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی دلوانی ہے اسی سیاست سے ملک کو چلانا ہے اور غربت سے نکالنا ہے جب یہ بچے بڑے ہوں گے تو اس ریجن کو لیڈ کریں گے ہم نے میثاق جمہوریت کیا اور ترامیم کیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا لیڈر جیل میں ہے آپ اپنے لیڈر کا کیس لڑیں اور عوام کیلئے کام کریں اس ایوان کو فنکشنل کریں پھر ملک کو فنکشنل کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرط یہ ہے کہ آئین کی بالادستی ہو آئین کی بالادستی کے بغیر ملک نہیں چل سکتاحکومت فائر فائٹنگ کی بجائے مزید تیل ڈالے گی تو کام نہیں ہوگا

اگر یہ صرف گالی دیں گے تو یہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے اپوزیشن معاشی، سیکورٹی پالیسی پر بات کرے جس صوبے کی ذمہ داری ان کے پاس ہے وہاں دہشت گردی اور بے روزگاری کا مسئلہ ہے، کیا وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ جلسے میں کھڑے ہوکے میڈیا کا گالیاں دے حکومت اگر صرف گرفتاریاں کرے گی تو کل ہم جیل میں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی سے عوام کے مسائل کے حل پر اختلاف تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس دن میثاق جمہوریت ہوا اگلے دن سازشیں شروع ہوئیں افتخار چوہدری کی شکل میں سازش شروع ہوئی ۔ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ کرکے سازش شروع ہوئی پہلے اس ایوان کو فنکشنل کریں پھر ملک کو فنکشنل کریں گے۔بہت دکھ ہوا کہ ایک سینئر سیاستدان نے استعفے کا فیصلہ کیا

، بیرسٹر گوہر نے ایوان اور کمیٹیز میں نہ آنے کی بات کی مینگل صاحب کیلئے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوا،مسائل کے حل کیلئے اختر مینگل کا یہاں ہونا ضروری ہے اسمبلی میں آنا نہ چھوڑیں۔جو لوگ آپ کو اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتے وہ تو خوش ہوں گے۔تمام جماعتوں پر مبنی ایک کمیٹی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میثاق جمہوریت کیا اور ترامیم کیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا لیڈر جیل میں ہے آپ اپنے لیڈر کا کیس لڑیں اور عوام کیلئے کام کریں حکومت نے سال کے اندر مہنگائی کی شرح میں کمی کی ہے ہمیں اور اپوزیشن کو مہنگائی کی شرح میں کمی پر تعریف کرنی چاہییبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ہم وہ کام شروع کریں جس سے عوام کا فائدہ ہو۔

Comments are closed.