اسرائیلی میڈیامسلسل بانی پی ٹی آئی اور انکی پارٹی کی حمایت کررہا ہے،بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد(آن لائن)مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیامسلسل بانی پی ٹی آئی اور انکی پارٹی کی حمایت کررہا ہے، ٹائمز آف اسرائیل اور یروشلم پوسٹ کی جانبداری عمران خان کے اسرائیل ایجنڈے کی عکاس ہے،اسرائیلی میڈیا کی یہ حمایت مولانا فضل الرحمان اور حکیم محمد سعید کی عمران خان سے متعلق کی گئی پیشن گوئیوں کو درست ثابت کرتی ہے۔مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے اسرائیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی مسلسل حمایت پر بیان میں کہا کہ اسرائیلی میڈیامسلسل بانی پی ٹی آئی اور انکی پارٹی کی حمایت کررہا ہے
،ٹائمز آف اسرائیل اور یروشلم پوسٹ کی جانبداری عمران خان کے اسرائیل ایجنڈے کی عکاس ہے۔مشیر قانون و انصاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر اسرائیلی میڈیا حکومت و فوج مخالف بیانیے کو نمایاں کرکے پیش کررہا ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایک اور اعزاز یہ بھی ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کے لیے موزوں ترین شخصیت ہیں، بانی پی ٹی آئی کا یہ ایجنڈا پاکستان کی روایتی فلسطین پالیسی کے برخلاف اسرائیلی مفادات کے تحفظ کی کوشش ہے، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا کی یہ حمایت مولانا فضل الرحمان اور حکیم محمد سعید کی عمران خان سے متعلق کی گئی پیشن گوئیوں کو درست ثابت کرتی ہے، جنہوں نے برسوں قبل عمران خان کو اسرائیلی ایجنٹ قرار دیا تھا۔یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ اور اقدامات اسرائیلی ایجنڈے کے فروغ کا حصہ ہیں، جو نہ صرف پاکستان کی داخلی سیاست میں مداخلت بلکہ قومی مفادات کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔
Comments are closed.