قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہونے والا امن ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، تمام دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دی جائے گی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
کزئی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے اورکزئی میں یادگار شہداء پر پھول رکھے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آن لائن )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہونے والا امن ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، تمام دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اورکزئی کا دورہ کے موقع پر کئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وادی تیراہ میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف کو جاری انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گردی کارروائیوں اور استحکام کے لیے طویل مدتی اقدامات سے اگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے کہاکہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم اور جذبہ قربانی کو تقویت دیتی ہیں،پاک فوج خیبر پختون خواہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور اعانت فراہم کرتی رہے گی
، پاک فوج خیبر پختون خواہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضم شدہ اضلاع میں فرض کی ادائیگی کے لیے مدد فراہم کرے گی۔افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے اور تمام خطرات کے خلاف دفاع کے لیے تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے خیبر پختون خوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے مقامی آبادی کے کردار کو بھی سراہا ۔اورکزئی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے اورکزئی میں یادگار شہداء پر پھول رکھے
Comments are closed.