ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے32کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
اسلام آباد( آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرض کی منظوری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی ترقی سے ملک کے دیگرحصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، منصوبے کے ذریعے فائننشل اور ٹیکنیکل معاونت بھی فراہم کی جائے گی، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر روڈ مینٹیننس اورٹورازم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔یہ رقم خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے استعمال ہوگی، جس سے صوبہ دیہی آبادیوں کو ملانے ٹرانسپورٹ لاگت میں کمی اور سیاحت کے فروغ میں موثرثابت ہوگا۔منصوبے کی کامیابی سے خیبرپختونخوا ہ ہمیں ٹرانسپورٹ کاسٹ میں کمی اورمعاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ان علاقوں کو سیلاب سے تحفظ دیا جائے گا
، منصوبہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں اورمارکیٹ تک رسائی کیلئے سودمند ہوگا۔یاد رہے اس سے قبل بھی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی حکومت پاکستان کی اصلاحات میں معاونت کررہا ہے، نجی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے راغب کرنے سے حکومت کوسرکاری شعبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں خلا کو پرکرنے میں مدد ملے گی۔اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی ترقی کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کو فروغ دے رہا ہے، یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سرکاری مینجمنٹ پروگرام کا حصہ تھا۔
Comments are closed.