اسلام آباد(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ)نے بھی حکومت کی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا،بی این پی مینگل نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ججزسے متعلق کسی بھی حکومتی یا نجی آئینی ترمیمی بل کی حمایت نہ کی جائے،بلوچستان نیشنل پارٹی( مینگل )نے اپنی ہدایات میں مزید کہا ہے کہ سینیٹرز اپوزیشن الائنس کا حصہ ہیں۔آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے گی اور کوئی بھی رکن پارلیمنٹ ایسے کسی بل کی حمایت نہ کرے اور اس بل کی مخالفت میں ووٹ دئیے جائیں۔بی این پی (مینگل)نے اپنے اراکین کو ان ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا کہا گیاتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام (ف)کے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز نے اپنے اراکین کو خط لکھا تھا جس میں حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دینے سے روک دیاگیاتھا۔
Comments are closed.