پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(آن لائن) جیکب آباد میں پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی ،پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے معاملہ ایوان بالا میں اٹھاتے ہوئے آئی جی سندھ ،ایس پی اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آباد میں ایک پولیو ورکر کو پکڑ کر اس کا ریپ کیا گیامگر ہم معاملے کو ایوان میں اجاگر نہیں کرسکے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے پولیو ورکرز کا خیال رکھنا ہوگا اس واقعے کے حوالے سے اقداما ت اٹھانے ہونگے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں پولیو کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور وفاقی دارلحکومت میں بھی پولیو کیس سامنے آیا ہے جبکہ دوسری جانب پولیو ورکرز کو مہم کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کیا جائے اور آئی جی سندھ سمیت ایس پی ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو کمیٹی اجلاس میں طلب کیا جائے ۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.