اسلام آباد میں 2 لاکھ78 ہزار لوگوں کو ہیلتھ کارڈ ملا ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ اسلام آباد میں دو لاکھ 78 ہزار لوگوں کو ملا ہے،ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ایکنک میں ایک منظوری زیر التوا ہے،منظوری کے بعد تمام لوگ اس میں کور ہو جائیں گے،وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ مختلف صوبوں کی جانب سے پانی کی مقدار کے اعداد و شمار میں تضاد پر تناو رہتا ہیصوبوں کے درمیان غلط فہمیوں کو ختم کرنے کے لیے پانی ناپنے کا سسٹم لے لیا گیا ہیاس وقت ملک بھر میں ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا عمل جاری ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں شرمیلا فاروقی کے پانی کی قلت اور خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مصدق ملک نے کہا کہ ابھی ہیٹ ویو نظر نہیں آرہی ہیاس سال اپریل تک 19.448 ملین ایکڑ فٹ پانی ڈاوٴن اسٹریم کوٹری جاچکا ہیخشک سالی والی صورتحال بظاہر نظر نہیں آتی خیبرپختونخوا میں گراوٴنڈ واٹر سے متعلق قانون بن چکا ہیسندھ میں ابھی گراوٴنڈ واٹر کے حوالے سے کوئی قانون پاس نہیں ہوا ہیہمارے گراوٴنڈ واٹر کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے18 ویں ترمیم کے بعد گراوٴنڈ واٹر ہمارا دائرہ اختیار نہیں ہے،نجی ہسپتالوں میں نرسوں سمیت طبی عملے کی تنخواہوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کم سے کم 37 ہزار کی اجرت پر 100 فیصد عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہیکم سے کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا پوری دنیا میں نرسز کی بہت ڈیمانڈ ہیوزارت صحت نرسز کی تنخواہوں کے معاملے کو لے کر آگے چل رہی ہے

، وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ مختلف صوبوں کی جانب سے پانی کی مقدار کے اعداد و شمار میں تضاد پر تناو رہتا ہیصوبوں کے درمیان غلط فہمیوں کو ختم کرنے کے لیے پانی ناپنے کا سسٹم لے لیا گیا ہیاس وقت ملک بھر میں ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا عمل جاری ہے سسٹم ایک سال میں مکمل طور پر نصب ہو جائے گاصوبوں کے درمیان پانی کے حوالے سے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا رکن اسمبلی طاہر اورنگزیب نے ہیلتھ کارڈ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ اسلام آباد میں دو لاکھ 78 ہزار لوگوں کو ملا ہے،ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ایکنک میں ایک منظوری زیر التوا ہے،منظوری کے بعد تمام لوگ اس میں کور ہو جائیں گے۔

Comments are closed.