شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز سے پہلے ہی 2 کروڑ روپے کمالیے
نئی دہلی(آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز سے پہلے ہی 2 کروڑ روپے کمالیے۔فلم نے امریکا میں 450 مقامات پر ایڈوانس بکنگ میں تقریبا 2 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ معاشی تجزیہ کار منوبالا وجے بالن کے مطابق، امریکا میں فلم جوان کے 13750 ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں۔امریکا میں فلم جوان کی ایڈوانس بکنگ ریلیز سے 20 دن پہلے شروع ہو گئی تھی لیکن بھارت میں ابھی بکنگ کا آغاز ہونا باقی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے شمالی امریکا میں ریلیز ہوتے ہی 15 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا اور اب ماہرین کا خیال ہے کہ فلمجوان اس ریکارڈ کو توڑ دے گی۔ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی یہ فلم تین مختلف زبانوں تامل، تیلگو اور ہندی میں ریلیز ہوگی
Comments are closed.