فیصل آباد،کرکٹ شا ئقین ذلیل وخوار ، 4بجے کے بعد میڈیا اور شا ئقین کا داخلہ بند

فیصل آباد(آن لائن)کرکٹ شا ئقین ذلیل وخوار ، 4بجے کے بعد میڈیا اور شا ئقین کا داخلہ بند ، اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر پولیس کاقبضہ ، خواتین اور بچو ں سے تو ہین آمیز رویہ اور لا ٹھی چارج ، پو لیس کرکٹ شا ئقین سے نظرا نے وصول کر کے دا خلے کی اجا زت دیتی رہی ،انتظاما ت بد نظمی کا شکار ، اسٹیڈیم کے اندر کھا نے پینے کی اشیا ء مہنگے دا موں فروخت ،آن لا ئن کے مطا بق چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوسرے روز بھی اقبال اسٹیڈیم میں انتظا ما ت بد نظمی کا شکا ر رہے ، پو لیس نے سکیورٹی کے نا م پراسٹیڈیم کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا ،مین گیٹ سمیت اقبا ل اسٹیڈیم کے تما م راستے بند کر دیے ، میچ دیکھنے والے شائقین پر پو لیس کا لاٹھی چارج ،خواتین اور بچوں سے تو ہین آمیزرویہ ، مفت دا خلہ ہو نے کے با وجو د بھی پو لیس نے شا ئقین کو داخل ہو نے کی اجازت نہ دی ، اسٹیڈیم کے تما م داخلی راستوں پر پولیس کا قبضہ ، پو لیس نے میڈیا کے پاس پی سی بی کا کا رڈ بھی ما ننے سے انکا ر کر دیا ، میڈیا کے سا تھ بھی بد تمیزی اور دا خل ہو نے کی اجازت نہ دی ، اسٹیڈیم کے تما م گیٹو ں پر تعینا ت پو لیس اہلکاروں نے کر کٹ شا ئقین سے 100سے 200روپے نظرانہ وصول کر کے دا خلے کی اجا زت دیتی رہیں ، ضلعی انتظا میہ کے تمام تر انتظا ما ت بد نظمی کا شکا ر رہے ، اسٹیڈیم کے اندر کھا نے پینے کی اشیا ء دو گنا مہنگے دا موں فروخت ہو تی رہی ۔

Comments are closed.