بانی پی ٹی ائی کے ایکس اکاونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ۔

راولپنڈی( آن لائن)بانی پی ٹی ائی کے ایکس اکاونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملہ پر بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے سائبر کرائمز کے مقدمہ میں شامل تفتیش ہو گئے۔ایف ائی اے ٹیم بانی پی ٹی ائی سے تقریبا 45 منٹ تفتیش کرکے واپس روانہ ہو گئی ۔3رکنی ٹیم میں ایف ائی اے کے تفتیشی و تکینیکی افسران شامل تھے ۔ایف ائی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے دھمکی امیز ایکس پوسٹ بارے مختلف سوالات کئے۔ایف ائی اے ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان،محسن افضال اور محمد انیس شامل تھے۔گزشتہ روز بانی پی ٹی ائی نے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار کیا تھا۔وزیر اعظم نے مبین شاہ کو ڈی جی لاانفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویڑن تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔مس مبین شاہ کی تقرری ایم پی ٹو اسکیل کے تحت تین سال کے لیئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرد یا۔

Comments are closed.